2025 میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ؛ وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکرکیا۔ جون دوہزار پچیس میں تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، اسٹیٹ بینک کے مالی سال دوہزار پچیس کے دوران ترسیلات زر کا حجم ارٹیس ارب تیس کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025 کے اختتام پر ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق جون 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر وطن منتقل کیے۔ ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران مجموعی ترسیلات زر کا حجم 38 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال 2024 کے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ہے۔

ترسیلات زر کی ملک وار تفصیل کے مطابق سعودی عرب 82 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جہاں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد وطن رقم بھیجنے میں پیش پیش رہی۔

وزیراعظم کاتاریخ کی بلند ترین ترسیلات زرریکارڈہونے پراظہارتشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال دوہزار چوبیس اور پچیس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں اڑتیس اعشاریہ تین ارب ڈالر بھیجے جو مالی سال دوہزار تئیس چوبیس کے مقابلے میں آٹھ ارب زیادہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے ترسیلات زر میں چھبیس اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے ۔

ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں یہ اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد، قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے کی حوصلہ افزائی، اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ اس نمایاں اضافے سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور معیشت کو سہارا ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔

Similar Posts