پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر نے بتایا کہ کس طرح یورپ میں شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے ان کا ساتھ دیا جبکہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ بھی نہیں تھے۔
محمود اختر جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہری دور میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، آج بھی ناظرین کو اپنی سادہ، قدرتی اداکاری سے متاثر کر رہے ہیں۔
سیف پر قاتلانہ حملے کے بعد کرینہ پر بھی حملے کی کوشش؟
حال ہی میں انہوں نے ایک نجی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
محمود اختر نے نہ صرف اپنی والدہ کی دعاؤں اور پیشہ ورانہ لگن کا تذکرہ کیا بلکہ ایک ایسا واقعہ بھی شیئر کیا جس نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا۔
شروتی ہاسن شادی کیوں نہیں کر رہیں؟ وجہ بتادی
انہوں نے بتایا کہ ایک بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔ حالات ایسے تھے کہ ان کی ٹیم اگلی لوکیشن کے لیے روانہ ہوگئی، جبکہ وہ تنہا اور بیماری کی حالت میں اسپتال میں داخل تھے۔
دیار ملک میں ان کے پاس کوئی اپنا نہیں تھا۔ اسی دوران ایک بھارتی اداکار، جو اس پراجیکٹ کا حصہ بھی نہیں تھے، ان کے ساتھ رک گئے اور ان کی دن رات دیکھ بھال کی۔
یہ اور کوئی نہیں، بلکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی تھے، جنہوں نے 12 دن تک محمود اختر کی تیمارداری کی، یہاں تک کہ ان کے بیٹے وہاں پہنچ گئے۔
محمود اختر نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نوازالدین کی یہ مہربانی اور انسان دوستی آج بھی ان کے دل میں نقش ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازالدین کا یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ انسانیت اور ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ان کا یہ خلوص اور مہربانی آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے۔