احسن خان کی جاوید اختر سے ملاقات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

معروف پاکستانی اداکار، میزبان اور فنکار احسن خان نے حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والی ایک ثقافتی تقریب کے دوران بھارتی ادیب اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر سے ملاقات کی، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔

اس تقریب میں بھارت کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شریک تھیں، جہاں تینوں فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر کئی سوالات نے جنم لیا۔

ادھیڑ عمر ودیا بالن کے نئے انداز نے نوجوانوں کی دھڑکنیں بے قابو کردیں

ماضی میں جاوید اختر کی پاکستان مخالف بیانات نے پاکستانی عوام کو خاصا برہم کیا تھا اور اسی تناظر میں اس ملاقات کو ایک نئی بحث کا آغاز کہا جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران احسن خان نے بین الثقافتی ہم آہنگی اور خطے میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بات کرنی چاہیے۔ اگر ہم دل سے امن کی بات کریں تو سرحدیں بھی نرم ہو سکتی ہیں۔“

بھارتی سنگھ نے آسان ڈائیٹ سے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

تاہم، انٹرنیٹ صارفین کی آرا نے اس لمحے کو ایک جذباتی بحث میں بدل دیا۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا“احسن امن کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ جاوید اختر ایسے لگ رہے تھے جیسے دل ہی دل میں پاکستان پر تقریر کی ریہرسل کر رہے ہوں۔“

جبکہ ایک اور نے احسن خان کے رویے کو سراہتے ہوئے لکھا، ”احسن خان نے جس وقار سے بات کی، وہ قابل تعریف ہے۔ کم از کم کسی نے تو امن کی بات کی۔“

کچھ صارفین نے جاوید اختر کو نشانے پر لیتے ہوئے انہیں ”ناراض پھوپھو“ سے تشبیہ دی، جبکہ دیگر نے فنکاروں کے ساتھ مل بیٹھنے کو امید کی ایک نئی کرن قرار دیا۔

Similar Posts