سینیٹ الیکشن؛ جے یو آئی نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں ہوگی، حافظ حمداللہ

0 minutes, 0 seconds Read

رہنما جے یو آئی ف حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں ہوگی، جے یو آئی کو خیبرپختونخوا میں تبدیلی میں دلچپسی نہیں، خیبرپختونخوا میں انتظامی فقدان ہے۔

رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا ضروری ہے تاکہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جا سکے۔

آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک مضبوط اتحاد کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینا چاہیے تاکہ کامیابی حاصل کی جا سکے۔

جے یو آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی موجودہ سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ن لیگ اور پی پی والے مولانا فضل الرحمان سے ملے، مولانا صاحب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔

حافظ حمداللہ نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انتظامی فقدان ہے اور عوام امن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی کو خیبرپختونخوا میں تبدیلی میں دلچپسی نہیں، خیبرپختون خوا حکومت عوام کوامن دینےمیں ناکام رہی۔

Similar Posts