وفاقی کابینہ کا بڑا ریلیف پیکج: ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافہ، جان بچانے والی ادویات پر 5 سالہ استثنیٰ منظور

0 minutes, 0 seconds Read

وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں متعدد اہم معاشی اور سماجی فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق کابینہ نے سی کیرج شپنگ ڈاکومنٹس بل میں ترمیم کی منظوری دے دی، جس سے بحری تجارت سے متعلق دستاویزی عمل مزید آسان اور عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو سکے گا۔

کابینہ نے ایمپلائی اولڈ ایج بینیفٹس ادارے (ای او بی آئی) کے پنشنرز کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی۔ یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کی مالی ذمہ داری ای او بی آئی اپنے وسائل سے پوری کرے گا۔

وزیرِاعظم نے اجلاس میں ای او بی آئی کی مجموعی اصلاح کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی، تاکہ مستقبل میں پنشنرز کو مزید سہولیات میسر آسکیں اور ادارے کی استعدادِ کار بہتر بنائی جا سکے۔

وفاقی کابینہ نے عوامی صحت کے شعبے کو ریلیف دینے کی غرض سے انسدادِ سرطان، امراضِ قلب اور دیگر زندگی بچانے والی ادویات پر پانچ سالہ استثنیٰ کی منظوری بھی دی۔ اس فیصلے سے نہ صرف عوام کو مہنگی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ ملے گا بلکہ پاکستانی فارماسیوٹیکل صنعت کو بھی بین الاقوامی معیار کے تحت تحقیق اور پیداوار بڑھانے کا موقع ملے گا۔

Similar Posts