چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، قیمت آئندہ 3 ماہ میں 165 سے بڑھا کر 171 روپے کلو کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں سے متعلق حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چینی کی ایکس مل قیمت آئندہ 3 ماہ میں 165 سے بڑھا کر 171روپے کلو کرنے پر اتفاق ہوگیا، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو ایک ماہ کے لیے مقرر کی گئی۔

چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ میں 6 روپے فی کلو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، چینی کی ایکس مل قیمت 15جولائی 2025 سے 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی، چینی کی ایکس مل قیمت 15 اگست 2025 سے 167 روپے فی کلو کرنے پر اتفاق کیا گیا، چینی کی ایکس مل قیمت 15 ستمبر 2025 سے 169 روپے فی کلو ہوگی جبکہ چینی کی ایکس مل قیمت 15 اکتوبر 2025 سے 171روپے فی کلوکرنے پر اتفاق ہوا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے معاہدہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کیا جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری جنرل عمران احمد نے معاہدہ کیا۔

4 ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین

دوسری جانب چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت پنجاب کا احسن اقدام سامنے آیا ہے، 4 ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ / کین کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور پرچون 173 روپے فی کلو فروخت ہوگی، 15 اگست سے 14 ستمبر تک ایکس مل قیمت 167 روپے اور پرچون 175 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 15 ستمبر سے 14 اکتوبر تک ایکس مل قیمت 169 روپے اور پرچون 177 روپے فی کلو فروخت ہوگی جبکہ 15 اکتوبر سے ایکس مل قیمت 171 روپے اور پرچون 179 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ڈی جی فوڈ کو مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

Similar Posts