ایپل کا معروف کانٹینٹ کرئیٹر پر کمپنی کے راز چوری کرنے کا الزام، طریقہ واردات بھی بتا دیا

0 minutes, 2 seconds Read

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک مشہور ٹیک یوٹیوبر پر کمپنی کے راز چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے جون پراسر (Jon Prosser) نامی کانٹینٹ کرئیٹر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں ان پر iOS 26 کے خفیہ ڈیویلپمنٹ ورژن تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پراسر نے یہ کام ایک تیسرے فریق کے ذریعے کیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ایپل نے کہا ہے کہ پراسر نے مائیکل راماچیوتی نامی فرد کی خدمات حاصل کیں تاکہ وہ ایپل کے سافٹ ویئر انجینئر ایتھن لپنک کے زیر استعمال ایک ڈیویلپمنٹ آئی فون تک رسائی حاصل کرے۔ راماچیوتی نے مبینہ طور پر لوکیشن ٹریکنگ کے ذریعے یہ معلوم کیا کہ کب ایتھن لپنک گھر سے باہر ہوتا ہے، اس کے بعد انہوں نے آئی فون تک رسائی حاصل کی اور ایک لائیو ویڈیو کال کے ذریعے پراسر کو دکھایا، جسے پراسر نے ریکارڈ کر لیا۔

ایپل کیلیے نازک موڑ: کیا سی ای او ٹِم کُک عہدے سے برطرف ہونے والے ہیں؟

ایپل کے مطابق پراسر نے اس ویڈیو کی مدد سے iOS 26 کے غیر اعلانیہ فیچرز پر مبنی ویڈیوز اور ڈیزائن رینڈر تیار کیے۔ راماچیوتی کو اس کے بدلے میں مبینہ طور پر رقم یا مستقبل میں ملازمت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ انہیں اپریل 2025 میں ایک گمنام ای میل کے ذریعے اس خلاف ورزی کا علم ہوا۔ ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ پراسر کی ویڈیو دیکھنے والے شخص نے لپنک کے اپارٹمنٹ کو پہچان لیا تھا۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ اس کے پاس راماچیوتی کی ایک وائس میمو موجود ہے، جس میں انہوں نے لپنک سے معذرت کی اور پراسر کو اس منصوبے کا اصل ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔

حالانکہ ایتھن لپنک نے براہ راست معلومات شیئر نہیں کیں، مگر ایپل نے اسے حساس معلومات کی غیر مناسب سیکیورٹی کے باعث نوکری سے برطرف کر دیا۔

ایپل واچ کا کمال: اب درستگی کے ساتھ حمل کی شناخت بھی ممکن

اس کے علاہو پراسر نے آئی او ایس 26 کی خصوصیات پر مبنی متعدد ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینلز پر اپ لوڈ کیں، جنہیں اس وقت iOS 19 سے متعلق سمجھا جا رہا تھا۔ ان ویڈیوز میں شامل تھے:

جنوری میں ری ڈیزائن کیمرا ایپ کا پیش نظارہ ، مارچ میں اپ ڈیٹ شدہ میسجز انٹرفیس، اور اپریل میں ایپل کا نیا Liquid Glass ڈیزائن لینگویج جیسی ویڈیوز شامل تھیں۔

یوٹیوبر کی وضاحت

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پراسر نے ایپل کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ
یہ سب کچھ میری طرف سے اس طرح پیش نہیں آیا جیسے ایپل دعویٰ کر رہا ہے۔

پراسر کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ معلومات کس طرح حاصل کی گئیں اور نہ تو ان کا کسی بھی ڈیوائس یا پاس ورڈ تک رسائی میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

ایپل عدالت سے کیا چاہتا ہے؟

ایپل کمپنی نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ پراسر کو کسی بھی مزید تجارتی راز کو استعمال کرنے یا ظاہر کرنے سے روکا جائے، اور اس سے ہرجانے کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ iOS 26 اب عوام کے لیے دستیاب ہے، لیکن ایپل کا مؤقف ہے کہ ڈیویلپمنٹ فون سے حاصل ہونے والی کچھ فیچرز ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے اور ان کے افشاء ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

Similar Posts