وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے، نمائندہ خصوصی محمد صادق اور سیکریٹری داخلہ بھی وزیرادخلہ کے ہمراہ ہیں۔
کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، افغانستان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اعلی حکام ہمراہ ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کریں گے۔