کویت میں تاریخ کے سب سے بڑے شہریت فراڈ کا انکشاف

0 minutes, 0 seconds Read

کویت میں تاریخ کے سب سے بڑے شہریت فراڈ کا انکشاف، جہاں حکومت نے 1,060 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے، جسے ملکی تاریخ کا بڑا فراڈ آپریشن قرار دیا جارہا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق یہ کارروائی ایک طویل تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہے جس میں جعلی شناختی دستاویزات، جھوٹے خاندانی دعوے اور دوہری شہریت کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔

حکام کے مطابق تحقیقات کا ذمہ دار سپریم کمیٹی برائے کویتی شہریت تحقیقات تھا، جس نے وزارت داخلہ کے نیشنلٹی انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یہ مہم چلائی۔

مقامی اخبار ”الری“ کے مطابق یہ نیٹ ورک کئی دہائیوں پر محیط تھا جس میں متعدد جعلی شناختیں اور غیر قانونی شہریت کی فراہمی شامل تھی۔

کویت کی وزارت داخلہ نے مئی اور جون 2025 کے دوران تقریباً 6300 تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے، ملک بدری رہائش اور لیبر کے ضوابط کو نافذ کرنے کے لیے جاری مہم کا حصہ بتائی گئی ہے۔

ملک بدر کیے گئے بہت سے افراد کو مختلف داخلی شعبوں نے محکمہ کے حوالے کیا تھا اور بعض صورتوں میں وہ عدالتی فیصلوں کے تابع تھے۔

Similar Posts