خیبرپختونخوا اسمبلی سے کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا، عمر ایوب

0 minutes, 0 seconds Read

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا، مولانا کا اپنا راستہ ہے، ہمارا اپنا، دونوں کا ہدف ایک ہے، راستہ الگ الگ ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا اپنا راستہ ہے اور ہمارا اپنا راستہ ہے، ہم دونوں کا ہدف ایک ہے، راستہ الگ الگ ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہماری تحریک تحفظ آئین و قانون کے لیے ہے، ملک میں آئین و قانون کی پاسداری نہیں ہورہی۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوںخوا اسمبلی میں ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، ہمارا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا۔

مخصوص نشستوں پر 4 لوگوں نے قربانی دینا ہے، شیر افضل مروت

دوسری جانب سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پر 4 لوگوں نے قربانی دینا ہے، یہ لوگ پارٹی کے مخلص ورکرز ہیں، جن لوگوں کو ٹکٹس ملیں وہ سب بڑے بڑے ہاتھی ہیں، کل کا دن بہت اہم ہوگا۔

Similar Posts