9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود سمیت 6 ملزمان بری، یاسمین راشد اور محمود الرشید کو 10 سال قید کی سزا

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم سمیت 6 ملزمان کو بری کردیا۔

عدالت نے 9 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

یاد رہے کہ عدالت نے ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ سمیت 14 ملزمان کے خلاف ٹرائل مکمل کیا گیا ہے۔

9 مئی شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما افضال پاہٹ، حمزہ پاہٹ، خالد پاہٹ سمیت 9 ملزمان ضمانت پر ہیں۔

Similar Posts