قصورکی شاہ عنایب کالونی میں گلی میں کھلتی بچی کےساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا، تین روز قبل پیش آںےوالے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی۔
قصور میں ننھی بچی کےساتھ نازیبا حرکات کرنےوالے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ دو روز قبل تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ایک شحص نےگلی میں کھلتی ننھی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں، جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں واقعےکے بعد بچی کو سہم کرگھر کی طرف بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ناصر وٹو اوکاڑہ کا رہائشی اور مزدور کرتا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزم اوکاڑہ کارہائشی ہے جو مزدوری کرتا تھا، جسےشہریوں نے اسے مشکوک جان کر پکڑ لیکن شہریوں سے ہاتھا پائی کےدوران ملزم کےاپنے پستول سےگولی چل گئی، جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا، پولیس نے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔