اٹک میں افسوسناک حادثہ: ویگو ڈالا برساتی نالے میں بہہ گیا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد لاپتہ

0 minutes, 0 seconds Read

اٹک ضلع میں حسن ابدال کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ویگو ڈالا گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، جس میں ایک ہی خاندان کے دس افراد سوار تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز بہاؤ کے باعث پیش آیا، جب گاڑی پانی کی زد میں آ کر نالے میں جا گری۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا ہے، تاہم باقی پانچ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے امدادی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور پانی میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق نالے میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی حد تک تیز تھا، جس کے باعث گاڑی کو قابو میں رکھنا ممکن نہ رہا۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران برساتی نالوں کے قریب احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

Similar Posts