طلاق اور دوسری شادی کے بعد شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کیا، اظفر علی

0 minutes, 0 seconds Read

اظفرعلی ایک اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ کئی بڑے ہٹ شوز کے پیچھے ان کا نام ہے اوروہ انڈسٹری میں کئی نئے چہرے بھی لے کر آئے ہیں۔ انہں کامیڈی ٹائمنگ کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور مانی کے ساتھ ان کی جوڑی کو آج بھی یادگار جوڑی سمجھا جاتا ہے۔

اظفر کی پہلی شادی اداکارہ سلمیٰ حسن سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔ بعد میں انہوں نے نوین وقار سے دوسری شادی کی اور وہ شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔

اظفر علی ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے انڈسٹری میں بہت مشکل وقت سے گزرنے کے بارے میں بات کی۔

جنت مرزا کا بڑے ڈراموں میں کام کرنے سے انکار، کیا وجہ بنی؟

انہوں نے بتایا کہ جب سلمیٰ حسن سے طلاق کے بعد انہوں نے نوین وقار سے شادی کر لی تو انہیں شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا،

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت نوین وقار ایک بہت بڑی اسٹار تھیں ۔ ڈرامہ سیریل ”ہمسفر“ کے ہٹ ہونے کے بعد اور ان کی شادی کو شدید ردعمل ملاجو ان کے لیے انتہائی تکلیف کا باعث بنا۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد مجھے میڈیاسے دور رکھا گیا مجھے کم کام ملنے لگا یہی نہیں لوگوں نے مجھ سے ملنا جلنا بھی چھوڑ دیا تھا۔ کچھ لوگ مجھ سے ہمدردی جتاتے تھے جومجھے پسند نہیں تھا۔

اظفرعلی کے مطابق وہ اور ان کا کیریئر زوال کی طرف چلے گئےانہوں نے یہ دور بہت مشکل سے گذارا۔

انہوں نے کہا اب میں اپنی زندگی کو مثبت رخ پر لے جارہا ہوں اور نئی تبدیلیوں کے ساتھ کام کی طرف لوٹ رہا ہوں۔ میں نے ہدایت کاری، پروٖکشن اور اداکاری کے پروجیکٹس پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور اس مشکل دور سے نکلنے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہوں۔

Similar Posts