روس کا کیف پر فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 145 زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف کے علاقے کراماٹورک میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

روسی حملے کے بعد یوکرینی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جو قابل مذمت ہے۔

Similar Posts