’بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا‘، امریکی صدر کے بیان پر بھارتی وزارت خارجہ نے کیا کہا؟

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا ہے، اور اگر یہ سچ ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا مجھے معلوم ہوا ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ میں نے یہی سنا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ درست ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب واشنگٹن نے حال ہی میں بھارت پر روس سے خام تیل اور فوجی سازوسامان کی خریداری پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ نئی دہلی سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اضافی درآمدی ڈیوٹی بھی نافذ کی گئی۔

بھارت پر امریکی ٹیرف: مودی حکومت کا امریکا سے F-35 طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی روک سے لاعلم ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ وہ یوکرین جنگ کے باوجود روسی تیل رعایتی نرخوں پر خریدتا رہا ہے، جب کہ مغربی ممالک روس پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

Similar Posts