سابق بھارتی وزیراعظم کے پوتے کو زیادتی کیس میں عمر قید کی سزا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی ریاست کرناٹکا کی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جنتا دل کے سابق رکن اسمبلی اور بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے رہنما کو گھریلو ملازمہ کے ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک ہائیکورٹ نے بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اور سابق رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانا کو گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کے کیس میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کو 11 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہ 2021 سے پراجول ریوانا کے فارم ہاؤس پر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی، جہاں اسے بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

سابق بھارتی وزیراعظم کا پوتا گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

اس دوران زیادتی کی ویڈیوز بنائی گئیں اور انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر خاتون کو خاموش رکھا گیا۔

کرناٹک ہائیکورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پراجول ریوانا عدالت میں زار و قطار رونے لگے۔ کیس میں الزامات کی بنا پر جنتا دل سیکولر پارٹی نے انہیں معطل کر دیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز بنگلورو کی خصوصی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ اور جنتا دل کے رہنما پراجول ریوانا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دے دیا تھا۔ سزا کے تعین کے لیے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

پراجول ریوانا سابق بھارتی وزیراعظم دیوے گوڑا کے پوتے ہیں، ان پر ان کے خاندانی فارم ہاؤس میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ نے 2021 سے مسلسل زیادتی اور خاموش رہنے کے لیے ویڈیوز کے ذریعے دھمکانے کا الزام لگایا تھا۔

مقدمے کی سماعت رواں ماہ 18 جولائی کو مکمل ہوئی تھی، جس کے بعد 30 جولائی کو فیصلے کو بعض وضاحتوں کی بنیاد پر مؤخر کردیا گیا۔ مقدمے کے دوران عدالت نے ریوانا اور تمام 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔

راجول ریوانا کو 31 مئی 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا، اور ان پر ریپ، ویوئرزم، مجرمانہ دھمکیاں دینے اور قابل اعتراض ویڈیوز کے غیرقانونی پھیلاؤ سے متعلق مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔

Similar Posts