یمن کے قریب افریقی پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 54 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

یمن کے ساحلی علاقے کے قریب افریقی پناہ گزینوں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچالیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر یمن کے راستے اٹلی لے جایا جا رہا تھا کہ یہ کشتی بحیرہ احمر کے قریب الٹ گئی۔

بچائے گئے افراد میں بڑی تعداد ایتھوپیا کے شہریوں کی ہے، جبکہ باقی افریقی ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم کئی افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیموں نے تلاش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

Similar Posts