آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت کے خلاف اضافی ٹیرف کا اعلان متوقع ہے، ٹرمپ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر نے ایک بار پھر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت کے خلاف مزید اضافی ٹیرف کا اعلان متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائے گا کیونکہ انڈیا نے ابھی تک روس سے تیل کی خریداری جاری رکھی ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کا ٹیرف بہت زیادہ ہے، بھارت یوکرین کے خلاف جنگی مشینری کو تیل فراہم کررہا ہے اور میں اس اقدام سے خوش نہیں ہوں۔

روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ کا بھارت پر عائد ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان

امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ اگر توانائی کی قیمتیں کم ہوجائیں تو پیوٹن لوگوں کو مارنا بند کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی یونین ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی تو اس پر بھی ٹیرف نافذ کریں گے۔

’فرق نہیں پڑتا، اپنی مردہ معیشت بھلے ڈبو دو‘: ٹرمپ بھارت پر شدید غصہ

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافےکی فکرنہیں ہے، ایک سال میں قیمتیں 150 سے 250 فیصد تک بڑھ جائیں گی۔

Similar Posts