پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1114 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 3366 ڈالر فی اونس ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39 روپے کے اضافے سے 4 ہزار10 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 437 روپے کی سطح پر آگئی۔