سوات: مینگورہ میں زمرد کی کان بیٹھ گئی، 4 مزدور ملبے تلے دب گئے

0 minutes, 0 seconds Read

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے شاہدرہ وتکے میں زمرد کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 4 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔ مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاکہ ان افراد کو جلد از جلد محفوظ مقام تک پہنچایا جا سکے۔

ڈی ایس پی سٹی مینگورہ، نصیر باچا کے مطابق، “کان کے بیٹھ جانے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ ریسکیو 1122کے میڈیکل ٹیم نے ٹرئنل کے اندر ایکسیجن لگادئے ہیں۔

ہنگو: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 9 افراد جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور دیگر امدادی ادارے بھرپور تعاون کر رہے ہیں تاکہ کان میں پھنسے افراد کی زندگی کو بچایا جا سکے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کرنے والے افراد کو غیر متوقع طور پر مٹی کے دھنسنے کی آواز آئی۔

ضلع مہمند:ماربل کی کان پرتودہ گرنے سےجاں بحق افرادکی تعداد23ہوگئی

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر امدادی کام میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے تاکہ مزید کوئی حادثہ نہ ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے افراد کی زندگی کو ہر ممکن خطرے سے بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے اور جلد ہی انہیں محفوظ طریقے سے نکال لیا جائے گا۔

Similar Posts