آپریشن سندور: معلوم ہی نہیں تھا پاکستان ایسا جواب دے گا، بھارتی آرمی چیف

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے خطاب کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور بنا سوچے سمجھے شروع کیا گیا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے اور پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی نے گزشتہ روز آئی آئی ٹی مدراس میں بھارتی فوج کے تحقیقاتی سیل کے افتتاح کے دوران آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ پاکستان ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے،آپریشن سندور سوچے سمجھے شروع کر دیا گیا، ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ آپریشن سندور میں کیا کرنا ہے، بھارت پاکستان کے تباہ کن ردعمل سے بھی لاعلم تھا۔

معرکہ حق میں پاکستان کا سرپرائز: بھارتی آرمی چیف نے آئندہ پیش قدمی سے ہوشیار کردیا

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کیخلاف آپریشن سندور کا آغاز کیا گیااور بھارتی طیاروں نے بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے، تاہم پاکستان ایئر فورس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 10 مئی کو بھارتی ایئر بیسز، میزائلوں کے ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات کو فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس میں بھارت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

بھارت نے جنگ ختم کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا جس کے بعد پاکستان نے امریکی صدر کی ثالثی کو قبول کرتے ہوئے جنگ روکنے کا اعلان کردیا تھا۔

بھارتی فوج اب تک اپنے نقصانات چھپاتی آئی ہے، گزشتہ روز بھارتی ایئر چیف نے جنگ کے تین ماہ بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھاتاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے جنگ کے دوسرے ہی روز بھارت کے رافیل طیارے سے 5 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بھارتی طیارے تباہ کرنے کے ڈیجیٹل شواہد بھی پیش کیے تھے، جنگ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں پاکستان ایئر فورس کےایئروائس مارشل نے بتایا تھا کہ ہمارا اسکور 0-6 ہے۔

Similar Posts