لاہور میں منعقدہ ساتویں انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ تمغے جیت کرتاریخ رقم کر دی۔
چیمپئن شپ میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ایونٹ میں پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے 5 طلائی تمغے اور 1 چاندی کا تمغہ جیت کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
طیبہ اشرف نے 49 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین طلائی تمغے اپنے نام کیے۔
جبکہ سنبل فاطمہ نے دو گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کر کے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
ان کی اس جیت کو نہ صرف تائیکوانڈو کے حلقوں میں سراہا جا رہا ہے بلکہ یہ کارنامہ نوجوان خواتین ایتھلیٹس کے لیے بھی ایک مثال بن گیا ہے۔