ٹی ایم سی اور SAP کا اے آئی سے جڑے مستقبل کی جانب پیش قدمی

0 minutes, 2 seconds Read

کام کے مستقبل کو نئی جہت دینے کے فیصلہ کن اقدام کے طور پر ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ نے SAP پاکستان کے اشتراک سے ’’Digital HR, AI-Driven Experience‘’کے عنوان سے کانفرنس کا کراچی میں انعقاد کیا۔

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈیجیٹل ایچ آر کی تبدیلی کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے افرادی قوت کی حکمت عملی کو ایک اسمارٹ، جدید اور مستحکم معیشت کی مضبوط بنیاد قرار دیا گیا۔

کانفرنس میں کاروباری دنیا، ایچ آر اور ڈیجیٹل انوویشن کے ممتاز رہنماؤں نے شرکت کی اور اس امر پر زور دیا کہ روایتی ایچ آر ماڈلز کو فوری طور پر انٹیلی جینٹ اے آئی نظاموں سے بدلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ثاقب احمد، کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر، SAP پاکستان، عراق، افغانستان اور بحرین نے کہا کہ پاکستان میں صرف 34 فیصد ادارے ایسے ہیں جنہوں نے ڈیجیٹل ایچ آر کے تمام پہلوؤں کو مکمل طور پر اپنایا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ملکی افرادی قوت کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کیا جائے، عالمی سطح پر مسابقت کی جائے اور ایک مضبوط و مستحکم نالج اکانومی کی تشکیل نو کی جائے۔

SAP کی کامیابی کے عوامل میں ہیومن کیپٹل مینجمنٹ (ایچ سی ایم)، مستقبل کی سوچ رکھنے والے اداروں کو متحرک، مہارت پر مبنی اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے والی افرادی قوت کو تیار کرنے کی صلاحیت فراہم کرنا شامل ہے۔ ڈیجیٹل ایچ آر ایک اسمارٹ پاکستان کی بنیاد فراہم کرے گا۔“

عبدالحسیب، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ نے کہا، ”یہ تقریب صرف دلکش اصطلاحات تک محدود نہیں، بلکہ اس کا مقصد ایک ایسے قومی مکالمے کو فروغ دینا ہے جو طے کرے کہ پاکستان کس طرح اپنے ٹیلنٹ کومواقع فراہم کرتا ہے، اسے تربیت دیتا ہے اور ترقی دیتا ہے۔ اے آئی کے ذریعے اور انسانی تجربے کو رہنما بنا کرڈیجیٹل ایچ آر مستقبل کی افرادی قوت کے لیے ایک واضح خاکہ پیش کرتا ہے۔“

کانفرنس میں اینگرو کارپوریشن، ٹپال ٹی، پاکستان کیبلز،جے ڈاٹ (J.)اور لکی کور سمیت ممتاز اداروں کے ماہرین کی بصیرت انگیز گفتگو اور پینل ڈسکشن شامل تھیں۔

کلیدی موضوعات میں افرادی قوت کی مہارتوں میں اضافہ، نسلی و پیشہ ورانہ تبدیلیوں کا انتظام، ٹیلنٹ برقرار رکھنے کی حکمت عملیاں اور انتظامی نوعیت کے ایچ آر سے ڈیٹا پر مبنی اور ترقی مرکوز ماڈلز کی جانب اسٹریٹجک پیش رفت شامل تھیں۔

Similar Posts