طوفانی بارش کے دوران چلتی گاڑیوں پر درخت گر گیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر نئی دہلی کے علاقے کالکاجی میں طوفانی بارش کے دوران المناک حادثے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک درخت کو چلتی گاڑیوں پر گرتے دکھایا گیا ہے۔

نئی دہلی کے علاقے کالکاجی میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے دوران ایک پرانا نیم کا درخت شدید ہواؤں کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جڑ سے اکھڑ کر سڑک پر آ گرا۔ درخت کا تنا ایک موٹر سائیکل پر گر گیا، جس پر 50 سالہ سدھیر کمار اور ان کی 22 سالہ بیٹی پرنیا سوار تھے۔

حادثے میں سدھیر کمار نامی شخص موقع پرہی دم توڑ گیا، جبکہ ان کی بیٹی شدید زخمی ہو کر اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ درخت کی زد میں ایک کار بھی آئی، جس میں موجود شخص معمولی زخمی ہوا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی درخت گرا، موقع پر موجود لوگ خوف سے چیخ اٹھے۔ میونسپل ورکرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد کرین کے ذریعے درخت کو ہٹایا۔

مذکورہ علاقے میں روڈ پر لگا نیم کا ایک پرانا اور گھنا درخت شدید بارش اور طوفانی ہوائیں برداشت نہ کر سکا اور اچانک جڑ سے اکھڑ کر گر گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درخت کا تنا براہ راست موٹر سائیکل پر گرا جس پر خاتون سمیت دو افراد سوار تھے جب کہ اس کی زد میں کاریں بھی آئیں۔

میونسپل ورکرز نے کرین کا استعمال کرتے ہوئے طویل جدوجہد کے بعد اس درخت کو سڑک سے ہٹایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سانحے میں موٹر سائیکل سوار 50 سالہ شخص ہلاک اور اس کی 22 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی جو آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں داخل ہے جب کہ ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔

کانگریس نے مذکورہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری دہلی پر حکمراں جماعت بی جے پی پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات کے باوجود کمزور حالت میں کھڑے درختوں کی وقت پر کٹائی نہیں ہوئی۔

اس واقعہ کی ذمہ داری ریکھا گپتا حکومت کو لینی چاہیے۔ بی جے پی حکومت مرنے والے کے اہل خانہ اور زخمی کو مناسب معاوضہ دے۔

Similar Posts