بالی وُڈ کی مشہو اداکارہ سوناکشی سنہا نے یوٹیوب پر بطورکنٹینٹ کریئیٹر اپنے نئے سفر، شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ مل کر پاپارازی کی پسندیدہ جوڑی بننے اور ان کے زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بتایا کہ کیسے وہ یوٹیوب پر کنٹینٹ بنانے لگیں اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے ان کی زندگی پر کیا اثر ڈالا؟
ظہیر اقبال نے شادی کے بعد اسلام قبول کرنے کے لیے کہا؟ سوناکشی سنہا کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ تقریباً پندرہ سال فلمی دنیا میں رہنے کے بعد انہوں نے سیکھا کہ اصل میں کامیابی کا راز خود کے بارے میں سچ بولنا ہے۔ وہ کہتی ہیں،’ بہت سے لوگ خود کو وہ ظاہر کرتے ہیں جو وہ نہیں ہوتے، لیکن میں چاہتی ہوں کہ میں جیسی ہوں ویسی ہی دکھائی دوں۔ ایسا کرنے میں زیادہ توانائی بھی نہیں لگتی۔ ’
سوناکشی نے اپنی یوٹیوب چینل کا بھی ذکر کیا جہاں وہ اپنے مداحوں سے بغیر کسی ڈھونگ کے بات کرتی ہیں۔
سناکشی سنہا کے مسلمان شریک حیات ظہیر اقبال کون ہیں؟
اگرچہ طویل ویڈیوز بنانا ان کے لیے نیا تھا، مگر اس پلیٹ فارم نے انہیں بغیر کسی روک ٹوک کے اپنے مداحوں سے جڑنے کا موقع دیا۔ وہ کہتی ہیں،’ جب آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس میں دباؤ یا محنت محسوس نہ ہو، تو وہ مزے دار ہو جاتا ہے۔’
سوناکشی کی ویڈیوز میں اکثر ان کے شوہر، اداکار ظہیر اقبال نظر آتے ہیں جن کی خوش مزاجی سوناکشی کے رویے میں بھی تبدیلی لائی ہے، خاص طور پر پاپارازی کے حوالے سے۔
سوناکشی نے خود بھی اس کااعتراف کیا، ’میں باہر جاتی ہوں تو نہیں چاہتی کہ میری تصویریں بنائی جائیں، کیونکہ وہ میرا ذاتی وقت ہوتا ہے، مگر ظہیر کی وجہ سے میں زیادہ خوش اخلاق ہو گئی ہوں۔ ان کا رویہ ہے کہ شکایت کرنے کی بجائے تصویر کھینچوا لیتے ہیں اور مسکرا کر وہاں سے نکل جاتے ہیں۔‘
سوناکشی نے ظہیر اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مثبت شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی وجہ سے میں پاپارازی کے ساتھ زیادہ نرم دل ہو گئی ہوں۔
کام کے حوالے سے حال ہی میں وہ اپنی بھائی کش سنہا کی ہدایت میں بننے والی فلم ”نکیتا رائے“ میں نظر آئیں۔ انہوں نے کہا، ’بھائی کے ساتھ کام کرنا پروفیشنل حدوں کو ختم نہیں کرتا۔ آپ سیٹ پر ایک اداکار کے طور پر جاتے ہیں اور آپ کو جو ہدایت دیتا ہے، وہ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ میں نے انہیں اپنے ڈائریکٹر کی طرح دیکھا اور وہ بھی مجھے اپنی اداکارہ سمجھتے تھے نہ کہ بہن۔‘