لاہور میں نو مئی 2023 کے مقدمات میں ملوث سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں ہیں، قانون سب کے لیے یکساں ہے، ملزم کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نو مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد کیا عمران خان کی رہائی ممکن ہو پائے گی؟
واضح رہے کہ اس سے قبل علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 مسلح افراد نے گرفتار کیا جو کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والدکے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نے گھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔
واضح رہے گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔