ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج سے بارش کا نیا اسپیل برسنے کا تیار ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے تیس اگست تک ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
پاکستان میں تین بارشوں کے اسپیل داخل ہو رہے ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 27 اگست تک مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
ملک بھر میں 23 سے 27 اگست تک تیز بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری
گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر بھی موسلا دھار بارش کی لپیٹ میں آئیں گے۔
کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر ، حیدرآباد ، جامشورو ، نوابشاہ ، دادو ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور، کشمور اور شہید بینظیرآباد میں بارشیں متوقع ہیں۔