فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کردیا ہے۔
پیر کو فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کردیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور اسماعیل سیلا کو 10،10سال قید کی سزا سنادی گئی۔