موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوبنے سے 69 افراد ہلاک اور تقریباً 100 لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا اور کشتی میں کل 160 افراد سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے سے 69 افراد ہلاک ہوئے اور درجنوں تاحال لاپتا ہیں جب کہ 17 افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ایک ہفتے قتل گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور کشتی میں سینیگالی اور گیمبیا کے شہریوں سمیت دیگر لوگ بھی سوار تھے۔
اہلکار کے مطابق کشتی میں تقریباً 160 افراد سوار تھے جو ایک ہفتہ قبل گیمبیا سے روانہ ہوئے تھے، ان میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب کشتی میں سوار افراد نے نوآکشوط سے تقریباً 80 کلو میٹر شمال میں ایک قصبے کی روشنیاں دیکھیں تو وہ سب ایک طرف جھک گئے، جس سے کشتی الٹ گئی۔
حکام کی جانب سے اب تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ تارکین وطن کی کشتی کہاں جارہی تھی۔