مون سون بارشوں کے دسویں اسپیل کا آج سے آغاز ہوگا۔ اسلام آباد اور پنجاب میں سات سے نو ستمبر تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب سیلابی صورتحال کی لپیٹ میں ہے وہیں مون سون بارشوں پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کا امکان ہے۔ مری، اسلام آباد راولپنڈی جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ نارووال شیخوپوره، فیصل آباد، سرگودھا میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
وہیں کراچی میں اتوار سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔