سہ ملکی سیریز فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز کے فائنل مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت لیا، سلمان آغا نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔

پاکستان نے فائنل مقابلے کےلیے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی جگہ لیگ اسپنر سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔


AAJ News Whatsapp

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بڑا اسکور بناکر دباؤ ڈالنے کیلئے پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ اس میچ کو بھی ایک عام میچ کی طرح کھیلیں۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے گئے جن میں سے ایک میں پاکستان اور ایک میں افغانستان فاتح رہا، جبکہ میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چاروں میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

Similar Posts