سرگودھا: ڈمپر کی ٹکر سے 2 بہنیں جاں بحق، باپ زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

سرگودھا میں فیصل آباد بائی پاس روڈ پر ڈمپر نے باپ اور دو بیٹیوں کو کچل دیا ، حادثے میں دونوں بہنیں جاں بحق، باپ شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا فیصل آبادبائی پاس روڈبھٹہ چوک کے قریب موٹرسائیکل پرسوار باپ اور دو بیٹیوں کو پیچے سے ٹکرماری، جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں اور باپ شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نےموقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی باپ عبدالستارکوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق مرنے والی دونوں لڑکیوں کی شناخت 9 سالہ ارم اور 7سالہ کرن کے نام سے ہوئی، واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیو موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔

Similar Posts