ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان نے عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے 7وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 43گیندوں پر 66رنز سکور کئے۔فخرزمان23،محمد نواز19،حسن نواز9اور فہیم اشرف 8رنز بنا سکے،کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔
عمان کے محمد ندیم نے ایک ، فیصل شاہ اور عامر کلیم نے 3،3کٹیں حاصل کیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہناتھا کہ پچھلے2،3ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں،قومی ٹیم میں 3سپنرز شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، فخرزمان،صاحبزادہ فرحان،حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل ہیں،شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابراراحمدپلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔