امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں قطر امریکا کا مضبوط اتحادی اور اس کے ساتھ خاص تعلقات ہیں۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیر قطر ایک عظیم رہنما ہیں۔ لوگوں کو نشانہ بناتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
قطر پر اسرائیلی حملوں اور نیتن یاہو سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔
دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں۔ یورپ امریکا کا دوست ہے اور روس سے تیل خرید رہا ہے، امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے تیل خریدے۔