پی سی بی کا میچ ریفری کے خلاف ایکشن نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار، کارروائی کا مطالبہ

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گا یا نہیں؟ گھتی نہ سلجھ سکی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوسرا خط لکھ دیا ہے، جس میں پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا اور ساتھ ہی کارروائی کا مطالبہ بھی کردیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جاری ایشیا کپ ٹی 20 میں پاک بھارت میچ کے بعد ہینڈ شیک معاملے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوسرا خط لکھا ہے، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے متنازع امپائر کے خلاف آئی سی سی کی انکوائری کو بھی ایک رسمی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انکوائری کے لیے تمام پہلووں کا نہ جائزہ لیا گیا نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے اور کہا پاکستان تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کرے گا۔

میچ ریفری کے معاملے پر پی سی بی کی مشاورت جاری ہے جب کہ آج دوپہر تک فیصلہ ہوجائے گا۔


AAJ News Whatsapp

دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ہونے والے میچ پر شکوک شبہات کے سائے منڈلا رہے ہیں تاحال فیصلہ ہونا باقی ہے کہ پاکستان یو اے ای کیخلاف میچ کھیلی گی یا نہیں۔

ترجمان پی سی بی نے گزشتہ روز میچ ریفری کے تنازع پر کہا تھا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، حتمی اعلان پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز قومی ٹیم کی یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس کو منسوخ کردی تھی تاہم کھلاڑیوں نے معمول کے مطابق پریکٹس سیشن مکمل کیا تھا اور یو اے ای کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کی تھی۔

پاکستان نے آج میچ کا بائیکاٹ کیا تو یو اے ای کو پوائنٹس مل جائیں گے اور وہ سپر فور مرحلے کے لیے کوالی فائی کرجائے گا۔

پاکستان میچ کھیلا تو جیت کی صورت میں سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گا جہاں بھارت سے ایک اور میچ شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔

ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔

میچ کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملائے اور بھارتی کھلاڑی سیدھا اپنے ڈریسنگ روم چلے گئے تھے، احتجاجاً قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔

بعد ازاں، پی سی بی نے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیاکپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں مزید میچز نہ کھیلنے کی دھمکی دی ہے۔

Similar Posts