پاکستان بیس بال ٹیم کی ورلڈ رینکنگ میں ترقی

پاکستان کی مینز بیس بال ٹیم کی ورلڈ رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم نے تین درجے ترقی پاکر ارجنٹینا اور بیلجیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گوام کے ساتھ مشترکہ طور پر 32ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ارجنٹینا کی ٹیم ایک درجے تنزلی سے 34ویں اور بیلجیم کی ٹیم دو درجے تنزلی سے 35ویں پوزیشن پر چلی گئی۔

https://x.com/pakbaseball/status/1969072521430356374

یاد رہے کہ پاکستان بیس بال ٹیم ایشین بیس بال چیمپئن شپ 2025 میں 22 ستمبر کو چین کے مدمقابل آئے گی۔

23 ستمبر کو پاکستان ٹیم کے دو میچز جاپان اور فلپائن کے خلاف شیڈول ہیں۔

Similar Posts