پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

پشاور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کردیے۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر 300 مقدمات تین احتساب عدالتوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ ہر عدالت کو سو سو کیسز دیے گئے ہیں۔

ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام زیر التواء کیسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Similar Posts