ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ : سری لنکا کا بنگلا دیش کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

ایشیا کپ ٹی20 کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو جت کیلئے 169 رنز ہدف دے دیا۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے جارحانہ انداز میں 37 گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز بنائے، جن میں تین چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔

کُسل مینڈس نے 34 اور پاتھم نسانکا نے 22 رنز اسکور کیے، جبکہ دیگر بیٹسمین زیادہ خاص پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے۔


AAJ News Whatsapp

بنگلا دیش کی طرف سے مستفیض الرحمان بہترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن نے دو اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرنے والے بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ اس وکٹ پر عام طور پر دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب ہوتی ہے، اس لیے ہم نے بولنگ کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم پُرجوش ہے اور دو تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

سری لنکا کے کپتان چریتھ اسلنکا نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی یہی فیصلہ کرتے۔

ان کے مطابق وکٹ خشک اور پرانی ہے، لیکن بیٹنگ کی ترتیب سے فرق نہیں پڑتا۔ وہ خوش ہیں کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں آ کر اچھی کارکردگی دے رہے ہیں اور وہ اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Similar Posts