عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس کے تین MiG-31 طیاروں نے خلیج فن لینڈ کے اوپر ایسٹونیا کی فضائی حدود میں دراندازی کی، جس پر نیٹو اور یورپی یونین نے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب ماسکو نے خلاف ورزی سے انکار کیا ہے۔
اطالوی ایف-35 طیارے، جو نیٹو کے فضائی دفاعی مشن کا حصہ ہیں، سویڈن اور فن لینڈ کے طیاروں کے ساتھ مل کر روسی جہازوں کو روکنے کے لیے فضا میں بھیجے گئے۔ ایسٹونیا نے اس واقعے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “جی ہاں، میں پولینڈ اور بالٹک ممالک کا دفاع کروں گا۔ ہمیں یہ صورتحال بالکل پسند نہیں۔” ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند دن قبل روسی ڈرونز نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔