شہر قائد میں سکھن کے علاقے میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔