ہولی فیملی اسپتال کو کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ بھجوانے کی ہدایت مجاز اتھارٹی نے کی تھی۔
ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق کیرو ابلیش مشین ہولی فیملی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لگائی جائے گی اور رواں برس میں کیرو ابلیشن مشین ملنے پر کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا، کینسر کے مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین سے علاج کی ماہر ٹیم ہولی فیملی اسپتال میں موجود ہے۔
ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے بتایا کہ ہولی فیملی اسپتال میں کینسر کے مریضوں کی رجسٹریشن کرکے علاج شروع ہوگا۔ کیرو ابلیش مشین گردہ، جگر، پھپھڑوں، مثانہ اور بریسٹ کینسر کا مؤثر علاج کر سکے گی۔
ذرائع کے مطابق کیرو ابلیش مشین پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ایک ایک اسپتال کو فراہم کی جائے گی۔