چئیرمین پی سی بی کے فیصلے کی بدولت حنیف محمد ٹرافی سے اب دو کی بجائے چار ٹاپ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی حقدار بن گئیں۔
قائد اعظم ٹرافی میں اب آٹھ کی جگہ 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
قبل ازیں حنیف محمد ٹرافی میں گروپ اے سے فیصل آباد اور گروپ بی سے فاٹانے ملک کے پریمیئر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی تھی۔
گروپ بی میں گزشتہ روز اپنے آخری اور پانچویں میچ میں راولپنڈی کے خلاف کامیابی کے بعد کراچی بلوز کی ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آئی تھی۔
حنیف محمد ٹرافی کے گروپ اے میں دوسری پوزیشن کا فیصلہ آج شام کو ختم ہونے والے میچز میں ہوگا۔
لاہور بلوز کی ٹیم کوئٹہ کو شکست دے کر دوسری پوزیشن کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی اہل بن جائے گی۔
بصورت دیگر کراچی وائٹس کی ٹیم آزاد جموں کشمیر کے خلاف فتح پاکر قائد اعظم ٹرافی میں جگہ بنائے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چھ اکتوبر سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں چھ ٹیمیں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہیں جن میں لاہور وائٹس، پشاور، ایبٹ آباد، سیالکوٹ، بہاولپور اور پشاور ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔