حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان پر عائد جرمانہ چیئر مین پی سی بی ادا کریں گے: ذرائع

قومی کرکٹر زحارث روف اور صاحبزادہ فرحان کو جرمانے کی صورت میں چیئرمین پی سی بی  اپنی جیب سے جرمانہ ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز آئی سی سی کی جانب سے عائدکیا جانے والا جرمانہ سربراہ کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادا کریں گے۔

واضح رہے بھارتی میڈیاکی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تاہم،آئی سی سی کی طرف سے سماعت کے بعد باقاعدہ سزا سنایا جانا باقی ہے۔

Similar Posts