لاہور میں سی سی ڈی اور شاہ ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شاہ ڈکیت گینگ فیصل آباد کا مرکزی شوٹر ندیم عرف چھوٹا پٹھان ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اسلام پورہ کے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی جہاں سی سی ڈی صدر کی قیادت میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ندیم عرف چھوٹا پٹھان پر درجنوں افراد کے قتل اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، پولیس نے ملزم کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ شاہ ڈکیت گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔