تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ بنکاک کے ورلڈ سیم اسٹیڈیم باکسنگ ایرنیا میں یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے راویتی حریت اور بھارتی باکسر بنتی سنگھ کو فائنل میں چاروں خانے چت کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by S A M E E R K H A N 🇵🇰 (@sameerkhanboxer)
52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پے در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔
اپنی فتح کے بعد سمیر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مقابلے میں فتح ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا جبکہ اس تاریخی کامیابی پر انہیں مداحوں نے مبارک باد دی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by S A M E E R K H A N 🇵🇰 (@sameerkhanboxer)
سمیر خان کے مطابق پاکستان کو پہلی بار یو بی او یوتھ ورلڈ بیٹنم ویٹ چیمپئن شپ میں کامیابی ملی ہے۔