وفاق کا فنڈ روکنے سے ضم شدہ اضلاع میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بیرسٹر سیف

0 minutes, 0 seconds Read

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدرآصف علی زرداری علی امین کے خط کا مثبت جواب دیں گے، وفاق کا فنڈ روکنے سے ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان کہا ہے کہ امید ہے صدرآصف علی زرداری وزیراعلٰی خیبر پختون خوا علی امین کے خط کا مثبت جواب دیں گے، قبائلی اضلاع کی ترقی پورے ملک میں امن و امان کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا وفاق ایک طرف خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے، دوسری طرف فنڈز اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔ غیر آئینی طور پر وفاق کا فنڈ روکنے سے ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

مشیراطلاعات خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ ضم شدہ اضلاع اب خیبر پختون خوا کا حصہ ہیں، فنڈز بھی خیبر پختونخوا کو ہی ملنے چاہئیں۔

بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی عمل تیز کرنے سے دہشت گردی میں کمی لائی جا سکتی ہے، خیبر پختونخوا حکومت محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ اگر ضم شدہ اضلاع کو ان کا جائز حصہ ملے تو وہاں کی محرومیاں دور کی جا سکتی ہیں۔

Similar Posts