تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران انتہائی افزودہ یورینیئم کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی دیوار بہت بلند ہے۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ان کا ملک اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو عالمی قوانین کے تحت شفاف بنانے پر تیار ہے، لیکن دباؤ اور دھمکیوں کو قبول نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور ایران یورینیئم کی افزودگی ترک نہیں کرے گا۔