راولپنڈی ضلع میں خواتین کو سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم 77 فیصد مکمل

راولپنڈی ضلع بھر میں خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 77.71 فیصد مکمل کرلی گئی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق ایچ پی وی ویکسینیشن 9  سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو دی گئی ۔ ون ٹائم ویکسینیشن سے خواتین کو جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچایا جاسکتا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت نے بتایا کہ 27 ستمبر کو مکمل ہونے والی مہم میں 88188 لڑکیوں کو ویکسینیشن نہ مل سکی ہے۔ ایچ پی ویکسینیشن کا مقرر ٹارگٹ 395609 تھا اور 307421 لڑکیوں کو ویکسینیشن دی جاسکی ہے۔

ویکسینیشن سے محرومی کی  وجہ والدین کے انکار، عدم دستیابی اور بیماری قرار دیا گیا ہے۔ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم 27  ستمبر کو اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

Similar Posts