تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ فائنل کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوا جس میں دونوں ٹیمیں 41 سال بعد مدمقابل آئیں تھیں۔
بھارت کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپننگ اچھی رہی اور پہلی وکٹ کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں ٹک سکا۔
صاحبزادہ فرحان 57، فخر زمان 46 اور صائم ایوب 14 رنز بناسکے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا جبکہ تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی ٹیم 19.1 اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور 8 کھلاڑی مجموعی اسکور میں 62 رنز کا اضافہ بھی نہ کرسکے۔
ڈی ایس پی حارث روف
22 گیندوں پر 50 رنز
باقی تمام بالرز
96 گیندوں پر 100 رنز#Pakistan #PakistanCricket #indvspak2025 #IndianCricket #AsiaCup #AsiaCupFinal pic.twitter.com/99idx0Tt2a
— Awais Hameed (@awais_hameed) September 28, 2025
اسکے بعد بھارت نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 20 رنز پر ابتدائی تین اور اہم کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم تلک ورما نے شاندار بیٹنگ کی اور وہ 69 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بولر حارث رؤف ثابت ہوئے جنہوں نے 3.4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 13.63 کی اوسط سے پچاس رنز دیے جبکہ 2 اوورز میں 30 رنز دے کر جیتا ہوا میچ بھارت کے حق میں پلٹ دیا۔
بدترین بولنگ کے باوجود کپتان سلمان آغا نے آخری اوور حارث رؤف سے کروایا۔
حارث رؤف کی بدترین کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کرکٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا جبکہ کپتان کی ناقص حکمت عملی پر بھی خوب تنقید کی۔
زیرو پرفارمنس! جب کھلاڑی کھیل پر فوکس کرنے کے بجائے سیاسی ٹرولنگ میں لگ جائیں تو انجام یہی نکلتا ہے۔ ایک جیتا ہوا میچ حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ نے ہروایا۔ #AsiaCupFinal pic.twitter.com/YduUvcqGDp
— Senator Aon Abbas Buppi (@AonAbbasPTI) September 28, 2025
سوشل میڈیا پر ایک صارفین نے لکھا کہ حارث رؤف ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان کی طرف سے کھیل رہے تھے۔
کچھ اور صارفین نے حارث رؤف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ کچھ نے کپتان کی فوری تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا۔
میچ اشاروں سے نہی پرفارمنس سے جیتے جاتے ہیں
2 آور میں 30 رنز دیکر میچ ہروانے والا حارث رؤف pic.twitter.com/dGLDAyihmV
— Haroon Anjum (@_Haroon79) September 28, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ حارث رؤف کو ایکشن سے زیادہ اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہیے جبکہ کچھ نے اُن کی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بدترین کارکردگی کی وجہ سے اسی کو قرار دیا۔
حارث رؤف 🤦🏻♂️
ایک ہی میچ میں کوئی باؤلر اتنا کیسے پِٹ سکتا ہے؟
اور اگر پِٹ رہا ہے تو اسے آخری اوور کون دیتا ہے؟ pic.twitter.com/fZmmzcNGzt
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) September 28, 2025